زکریا یونیورسٹی میں چوری کی وارداتیں کرنیوالا پکڑا گیا
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں چوری کرنے والے گروہ کاکارندہ پکڑاگیا،مسروقہ بیٹریاں برآمد کرلی گئیں۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان میں صبح پانچ بجے شفٹ انچارج نے سکیورٹی کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ ٹرانسپورٹ شیڈ کی دو عدد بیٹریاں چوری ہو گئی ہیں،جس پر سکیورٹی عملے نے فوراً تلاش شروع کر دی، ویڈیو کیمرے سے چور کی شکل دیکھی گئی ۔ رکشہ سوار جھاڑیوں سے بیٹریاں اٹھانے آیا تو گارڈز نے پکڑ لیا، ملزم کی تسنیم کے نام سے شناخت ہوئی جو کہ شعبہ ریاضی کا طالبعلم ہے ۔