نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کریکلم کمیٹی کا اجلاس

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی  کریکلم کمیٹی کا اجلاس

ملتان (لیڈی رپورٹر) پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کریکلم کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی روم وائس چانسلر آفس میں ہوا۔

 جس میں پرو رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی، پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز و ڈین آف بیسک سائنسز ڈاکٹر محمد عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماڈیولر انٹیگریٹڈ کریکلم کی ترتیب و تشکیل نو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے جلد از جلد نفاذ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں