طلبا قوم کا مستقبل ،تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں،مسرت جبیں

طلبا قوم کا مستقبل ،تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں،مسرت جبیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن سکینڈری) مسرت جبیں نے گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کا سرپرائز وزٹ کیا۔ سینئر ٹیچر ہاشم خان ، چودھری محمد علی اور رانا تنویر نے استقبال کیا۔

 سکول سیکنڈ ٹرم کے امتحانات کا معائنہ کیا ۔پرچوں کے معیار اور انتظامات پر مکمل اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز رکھیں۔ کیونکہ بچے ہی ملک اور قوم کا مستقبل ہیں اور انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے ۔ میڈم مسرت جبیں نے سکول کی تزین و آرائش، کمپیوٹر لیب اور ای سی ای روم کا وزٹ کیا انہوں نے کہا حکومت بہتر اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں