ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کیخلاف ایکشن،9کنٹینر تلف

ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کیخلاف ایکشن،9کنٹینر تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔ تفصیلات کے مطابق ملتان، لودھراں، خانیوال اور وہاڑی میں ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

 ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے 82 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا جس میں 9 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل فیل پائے گئے ۔ سیمپل فیل ہونے پر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں دودھ کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں