یونیسکو کی معاونت،خواجہ سرائوں کیلئے لیبز کا قیام

یونیسکو کی معاونت،خواجہ سرائوں کیلئے لیبز کا قیام

ملتان(خصوصی رپورٹر) خواجہ سراؤں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور فنی تربیت مہیا کرنے کیلئے یونیسکو کی معاونت سے ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیبز قائم، یونیسکو پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یوسف دلالی میکنیسی نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کے ہمراہ ٹرانس جینڈر سکول میں لیبز کا افتتاح کیا۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور یونیسکو کے درمیان ٹرانس ایجوکیشن پراجیکٹ میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کی معیاری تعلیم اور فنی تربیت تک رسائی بہتر بنانے کے لیے یونیسکو کی معاونت سے جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کے حوالے سے افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول گلگشت میں قائم پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر سکول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ ٹرانس ایجوکیشن وقت کا اہم تقاضا ہے ، محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی تعلیم اور ان کو ہنر مند بنانے کیلئے مثالی عملی اقدامات کر رہا ہے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ ملتان اور بہاول پور میں محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام قائم ہونے والے ٹرانس جینڈر سکولوں کے طلبہ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ لیبز میں کمپوٹر، کوکنگ، بیوٹیشن، سلائی کڑھائی اور پروڈکشن کے شعبوں میں فنی تربیت دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں