اسسٹنٹ رجسٹرار کا قتل، انجینئرنگ کونسل کا مظاہروں کا اعلان

اسسٹنٹ رجسٹرار کا قتل، انجینئرنگ کونسل کا مظاہروں کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اسسٹنٹ رجسٹرارکے قتل پر ملک بھر میں احتجاج کااعلان کیا ہے بتایاگیاہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر عاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کوئٹہ میں قتل کردیا گیا تھا جس پر کونسل نے اہم اجلاس طلب کیا۔

جس میں نے سینئر وائس چیئرمین انجینئر نیر سعید وائس چیئرمین انجینئر حسین انصاری، وائس چیئرمین بلوچستان انجینئر نصیر مجید، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اشفاق شاہ اور دیگر معزز ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق انجینئر عاصم لنگ کے قتل پر افسوس کااظہار کرتی ہے تین دن گزرنے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔جس پرانصاف کے لئے ، انجینئرنگ کمیونٹی نے اپنے خدشات کو ایک پرامن ملک گیر احتجاج میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر کی انجینئرنگ کمیونٹیز اپنے متعلقہ پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گی اس افسوسناک واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کے لیے ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔انجینئرنگ کمیونٹی وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ انوار الحق کاکڑ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں