مظفر گڑھ، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 2روزہ فوڈ فیسٹول شروع

مظفر گڑھ، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 2روزہ فوڈ فیسٹول شروع

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 2 روزہ فوڈ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری اور ڈی پی او سید حسنین حیدرکے ہمراہ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

اے ڈی سی آر عابدہ فرید،اے سی مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر، اے سی کوٹ ادو،اے سی جتوئی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اور معزز مہمانوں نے فوڈ فیسٹیول میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم، سکولوں،کالجز،صنعت زار،قصر بہبود کے سٹالز کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیب ریلی کے موقع پر مظفرگڑھ کی عوام کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے مظفرگڑھ میں عوام بالخصوص بچوں اور فیملیز کے ایک صحت مندتفریحی فراہم کرنے کا آئیڈیا آیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو تفریحی اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،آئندہ بھی خواتین اور بچوں کیلئے فوڈ فیسٹیول جیسے پروگراموں کا انعقاد کرایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی اور ان کی ٹیم کا یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے جس سے مظفرگڑھ کی عوام کو بہترین تفریحی فراہم کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید نے کہا کہ مظفرگڑھ کے شہریوں اور خواتین کو خوشگوار ماحول میں ایک صحت مند تفریحی فراہم کرنے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں