حکومتی نوٹیفائیڈ پوائنٹس پر کھاد کی فروخت جاری، رانا عارف

حکومتی نوٹیفائیڈ پوائنٹس پر کھاد کی فروخت جاری، رانا عارف

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر یوریا کھاد کی فروخت حکومت پنجاب کی نو ٹیفائیڈ قیمت پر غلہ منڈی خانیوال، تحصیل کبیروالہ،جہانیہ اور میاں چنوں سیل پوائنٹ پر جاری ہے ۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا عارف نے بتائی-انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو ان کی ضرورت کی مطابق کنٹرول ریٹ پر کھاد مہیا کی جا رہی ہے ۔

اس کی مانیٹرنگ کے لیے محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور افسران بالا بھی گاہے بگاہے مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی کاوش سے گندم کی فصل کو بروقت کھاد ڈالی جا سکے گی جس کا پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ کاشتکاروں نے کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فروخت کو سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں