دارالامان میں ہرممکن سہولیات فراہم کررہے ،رضوان قدیر

دارالامان میں ہرممکن سہولیات فراہم کررہے ،رضوان قدیر

ملتان(لیڈی رپورٹر، خبرنگارخصوصی،وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے نیو سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں قائم جدید دارلامان کی عمارت کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انسداد تشدد برائے خواتین ویک کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے دارلامان میں مقیم خواتین کے ہمراہ کیک کاٹا اورمعیار چیک کرنے کیلئے کھانابھی کھایا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام 15 روزہ مہم چلائی گئی۔مہم میں خواتین کو حاصل حقوق اور قانونی سہولیات پر آگاہی دی گئی۔رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر نیو سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ڈرگ رہبلیٹیشن سنٹر،دارالامان اور انسداد تشدد مرکز برائے خواتین قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر سہولت فراہم کی گئی ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دارلامان کے مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز نیو جوڈیشنل کمپلیکس متی تل کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ججز کے کورٹس،رہائش گاہوں میں صفائی اور شجرکاری صورتحال کا جائزہ لیا۔سینئر منیجر آپریشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نیو جوڈیشنل کمپلیکس میں شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی صفائی آپریشن کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں