نشتر ہسپتال :ڈائیلسز وارڈ کا راستہ بند،مریض خوار

نشتر ہسپتال :ڈائیلسز وارڈ کا راستہ بند،مریض خوار

ملتان (زینب گردیزی سے ) شہر اولیاء کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ، ہسپتال کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں مریض خوار ہونے لگے ۔

 نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز وارڈ کے داخلی اور خارجی راستے کو بند کر دیا گیا جسکی وجہ سے مریضوں کو وارڈ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ڈائیلسز یونٹ میں بنائی گئی۔ انتظار گاہ کو شعبہ نیفرالوجی کے سربراہ کے دفتر میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے جسکی وجہ سے مریضوں کی ڈائیلسز یونٹ تک رسائی مشکل ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 7 اے کے ساتھ نیا ڈائیلسز یونٹ تعمیر کیا گیا تھا لیکن اب تزئین و آرائش کے بہانے وارڈز کے داخلی اور خارجی راستے کو بند کر دیا گیا ہے اور ویٹنگ روم کو شعبہ نیفرالوجی کے چیئرمن ڈاکٹر غلام عباس کا دفتر بنانے کی پلاننگ کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں بھی جی جا رہی ہیں جس پر مریضوں کیلئے وارڈز میں جاکر ڈائیلسز کرانا دشوار ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں مریض اور انکے لواحقین کی جانب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں