نئے فاطمہ جناح مادر ملت فیملی پارک کی تعمیر کا سنگ بنیاد

نئے فاطمہ جناح مادر ملت فیملی پارک کی تعمیر کا سنگ بنیاد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے چک نمبر 155ڈبلیو بی میں نئے فاطمہ جناح (مادر ملت)فیملی پارک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،نقاب کشائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے چک نمبر 155ڈبلیو بی کی عوام کو بہترین تفریحی سہولت میسر کرنے کیلئے نئے پارک کی جگہ کی منظوری دی جس میں نمبر دار راؤ اسحاق کی کاوش شامل ہے ،حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چک نمبر 155ڈبلیو بی میں نئے پارک کی تعمیر کیلئے جگہ فراہم کر کے پارک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جوکہ مقامی لوگوں کیلئے پرُ مسرت موقع ہے نئے پارک کی تعمیر سے اہل علاقہ کو بہترین تفریح سہولت میسر آئی گی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر دیگر پارکس کی تزئین وآرائش پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے جس سے پارک سرسبز و شاداب اور خوبصورت نظر دکھائی دے رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں