کنگ سلمان ریلیف کی طرف سے 25ہزار ونٹرریلیف کٹس تقسیم

کنگ سلمان ریلیف کی طرف سے 25ہزار ونٹرریلیف کٹس تقسیم

لڈن(نامہ نگار)کنگ سلمان ریلیف نے پاکستان میں 25,000 ونٹر ریلیف کٹس تقسیم کی گئیں۔کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں 25000 ونٹر ریلیف کٹس کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا تاکہ مستحق افراد کو سخت سردی میں ریلیف میسر ہو۔

اس ونٹر پیکج کے تحت خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع ، بلوچستان کے چار اضلاع اور گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں 25,000 ونٹر ریلیفکٹس تقسیم کی گئیں۔ پیکیج میں 2 لحاف ، مردانہ وزنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ جس سے مجموعی طور پر صوبہ خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں