میپکوکا ایکشن، 80صارف بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

میپکوکا ایکشن، 80صارف بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایک روز میں چیکنگ ٹیموں نے مزید80صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔35نئے مقدمات کا اندراج ہوا،مزید3 افراد موقع سے گرفتار کیاگیا۔

بجلی چوروں کو38 لاکھ98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔9 دسمبر 2023ء کوملتان سرکل میں15بجلی چوروں کو1022113 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور4 مقدمات درج ہوئے ۔ڈی جی خان سرکل میں10صارفین 211795روپے جرمانہ اور10 مقدمات درج ہوئے جبکہ مختلف علاقوں سے 3افراد کو گرفتار کیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں5صارفین کو 304984 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں9 صارفین کو426107 روپے جرمانہ عائداور6 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں13 صارفین کو654873 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں5صارفین کو 200000روپے جرمانہ عائد اور5 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں7صارفین کو  166000 روپے جرمانہ عائداور6 مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 7صارفین کو 210000 جرمانہ عائد اور 2مقدمات درج،خانیوال سرکل میں9 صارفین کو6026000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں