جیلوں میں اسیر بچے توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں، ڈاکٹر عبیداللہ

جیلوں میں اسیر بچے توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں، ڈاکٹر عبیداللہ

ملتان،بہاولپور(خصوصی رپورٹر، خبر نگار) سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کا بہاول پور کا دورہ، بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جوینائل جیل میں اسیر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم سکول اور تربیتی مرکز کا معائنہ، ٹرانس جینڈر سکول میں یونیسکو کے تعاون سے قائم سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔۔۔

سکولمپکس گیمز 2023ء کے انعقاد میں سرگرم کردار ادا کرنے والے افسروں میں توصیفی سرٹیفکیٹس اور سووینیرز تقسیم کیے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے گزشتہ روز ضلع بہاول پور کا دورہ کیا۔ بہاول پور دورے کے موقع پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جوینائل جیل میں اسیر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم کیے جانے والے اسکول میں تدریسی و تربیتی عمل کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی، جیل کے اسیر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ قیدی بچے جیل کے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں اور اپنی زندگی کا مقصد متعین کر کے خوب محنت کریں۔ انہوں نے بورسٹل جیل میں اسیر بچوں کے لیے قائم معاشرتی و معاشی بحالی مرکز کا بھی معائنہ کیا اور قیدی بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ بہاول پور وزٹ کے دوران سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ماڈل ٹاؤن اے میں سکولمپکس گیمز 2023ء کے حوالے سے تقریب تقسیم اعزازات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں