بدترین مہنگائی،بیروزگاری،غریب کی مسکراہٹیں چھن گئیں
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)غربت مہنگائی بے روزگاری نے غریبوں کے چہروں کی رونقیں مسکراہٹیں چھین لیں،عوام صحت وتعلیم اورروزگار سے محروم،حکمران لالی پوپ دینے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے آج تک مسائل حل کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی ان طبقات کو کوئی امید ہے کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے بلکہ ہر نئے دن کے ساتھ ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔شہریوں محمد ندیم ،صفدر ، رمضان ،ناصر حسین ،لیاقت علی ،ساجدودیگر نے روزنامہ دنیا ملتان کے عوامی سروے کے دوران کہا ہے کہ وسائل میں اضافہ تو نہیں ہوتا مگر مسائل کی صورت میں ان کے سامنے پہاڑکھڑے کر دئیے جاتے ہیں ، کھانے پینے کی اشیا، بجلی ،گیس کے بلوں اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے زندگی اجیرن ہوچکی ہے ،تمام سیاسی پارٹیاں عوام کی صرف ہمدردیاں سمیٹنے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے چکروں میں ہیں ،ابھی تک کسی نے غریبوں کے مسائل پر بات نہیں کی جو لمحہ فکریہ ہے ۔