فوڈ فیسٹیول ہمیں عوامی آگاہی کیلئے ریسکیو1122کا سٹال

فوڈ فیسٹیول ہمیں عوامی آگاہی کیلئے ریسکیو1122کا سٹال

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )فوڈ فیسٹیول کے موقع پر ریسکیو1122 کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لئے ریسکیو سٹالز کا قیام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی تفریح کے لئے فیصل سٹیڈیم کے مقام پر فوڈ فیسٹیول میلہ کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122 نے بھی اپنا سٹال لگایا جسکا مقصد میلہ میں تفریح کے ساتھ ساتھ آگاہی فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر ریسکیو1122 کی جانب سے ایمرجنسی کے دوران استعمال کئے جانے والے آلات اور انکے استعمال کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے ، دل کی دھڑکن اور سانس کی بحالی، گلے میں پھنسی چیز کو نکالنے ، خون کی روک تھام کرنے کے حوالے سے عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا،اس موقع پر ریسکیو1122 مظفرگڑھ کے کامیاب آپریشنز کی ویڈیوز کی بھی نمائش کی گئی جو عوام کے لئے آگاہی کے ساتھ ساتھ نہایت متاثر کن ثابت ہوئیں۔اس موقع پر تفریح کی غرض سے آئی عوام نے ریسکیو1122 کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنے کام اور کارکردگی کے حوالہ سے نہ صرف مثالی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اسکی بلا تفریق سروسز کی فراہمی اسے دیگر اداروں سے ممتاز بناتی ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد محفوظ معاشرے کا قیام ہے اور اس مقصد کو لے کر ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ہر فورم پر عوام کو انکی حفاظت کے حوالہ سے آگاہی کو ممکن بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں