سردی شروع ہوتے ہی خانیوا ل میں گیس کی لوڈشیڈنگ

سردی شروع ہوتے ہی خانیوا ل میں گیس کی لوڈشیڈنگ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خانیوا ل شہر سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ،کئی علاقوں میں پورا پورا دن گیس ہی نہیں آتی جبکہ کئی علاقوں میں چند مخصوص اوقات میں گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس دوران گیس کا پریشر بھی بہت کم ہوتا ہے۔

جس سے گھریلوصارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔شہریوں ندیم خان، عبید، جلیل، شرجیل،زوہیب، عمران، شوکت،پرویز، عامر اور آصف نے کہا کہ گیس ناپید ہوگئی ہے اور پورا دن ہی گیس کے بغیر گز ر جاتا ہے ،ایسے میں ہمیں کھانا پکانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں، مہنگائی میں ہمیں سلنڈرز استعمال کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ، حکومت اس حوالے سے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،گرمیوں میں بجلی کا بحران او ر اب سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نیا نہیں ہے ۔ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں