پیف کے تحت تعلیمی ادارے 2ماہ کی ادائیگی سے محروم
ماہڑہ(نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے ادارے 2ماہ سے تنخواہوں دیگر ادائیگیوں سے محروم ہیں ، پیف کے تحت 26 لاکھ زیر تعلیم طلبا وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
ہزاروں اساتذہ اور دیگر غریب عملہ تنخواہوں سے محروم ، سکول مالکان کو بلڈنگز کے کرائے ،بل بجلی ،تنخواہ سٹاف و دیگر اخراجات کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ، غلط پالیسیوں اور بر وقت ادائیگی نہ ہونے پرکئی ادارے بند ہوچکے ہیں اور قوی امکان ہے کہ نئے تعلیمی سال تک اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو کئی مزید ادارے بھی پیف سے اپنا الحاق ختم کر دیں ۔اس سے ان تعلیمی اداروں میں کام کرنے والا عملہ نہ صرف بے روزگار ہو جائے گا بلکہ غریب پسماندہ علاقوں کے بچے بھی اچھی اور معیا ری مفت تعلیم سے محروم ہو جائیں گے ۔پیف اداروں کے مالکان ،اساتذہ اور والدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پیف کے بجٹ کو سیلری بجٹ میں کنورٹ کیا جائے اور بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔