الیکشن کا انعقاد جمہوریت کا حسن ہے ، شیخ عاصم اعجاز

الیکشن کا انعقاد جمہوریت  کا حسن ہے ، شیخ عاصم اعجاز

ملتان( لیڈی رپورٹر ) انجمن تاجران چاہ جموں والا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق صدر شیخ عاصم اعجازنے کہا کہ الیکشن کا انعقاد جمہوریت کا حسن ہے اور الیکشن ہونے سے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

سابقہ منتخب باڈی انجمن تاجران چاہ جموں والانے دو سال سے الیکشن نہیں کروائے 2021میں چاہ جموں والا کا الیکشن ہونا تھا جو کہ نہ ہوسکا اور منتخب باڈی اپنا آئینی حق کھوہ دیا ہے اس لیے منتخب باڈی کو سابقہ کہنا غلط نہ ہو گا۔ الیکشن نہ کروانے کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں