ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے ، ساجد گوندل

ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جائے ، ساجد گوندل

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ آپریشنل افسر ریکوری ٹیموں کے ہمراہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کریں اور ماہانہ بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کی بجلی فوری منقطع کی جائے ۔

ڈیڈ ڈیفالٹرز سے بقایاجات وصول کرنے کے لئے ان کے ناموں سے نصب دیگر کنکشنز فی الفور اتارے جائیں ۔ وہ سرکل کمپلیکس میں افسروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی لاس فیڈرز کے زیر انتظام علاقوں میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف پولیس فورس کے ہمراہ کریک ڈائون کیاجائے اور کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اتارکر قبضہ میں لئے جائیں ۔ گھریلو،کمرشل اور صنعتی ڈیفالٹرز کے خلاف بھی بلارعایت کارروائی کی جائے اور ریکوری کے مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے تمام ایکسین کو ہدایت کی کہ ریکوری آپریشن کی نگرانی کی جائے اور ریکوری پر مامور ٹیموں سے روزانہ رپورٹ لی جائے ۔ ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں اور ایس ڈی اوز کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں