ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے مہم تیز کرنے کا حکم
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ریجن میں لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے اور حادثات سے بچاؤ کے لیے آ گاہی مہم میں تیزی لانے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسروں ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے ٹریفک پولیس افسران کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ لوگوں کو ٹریفک قوانین پر پابندی کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی جانب راغب کریں۔ اس سلسلے میں ملتان ، وہاڑی خانیوال اور لودھراں کے خدمت مراکز پر لائسنس بنانے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے ۔ کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی سختی سے ممانعت ہے قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ۔ ریجن میں اب تک 12457 ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ 3806 کے خلاف ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔