فلسطین پر کیمیائی حملے عالمی اداروں کیلئے سوالیہ نشان،شاہد محمود
ملتان(خبرنگارخصوصی)سماجی رہنماؤں شاہد محمود انصاری، طاہرہ نسیم، آصفہ سلیم ملک، عاحیلہ مبشر کلاسرہ ، حمیرا طارق اور منور خورشید صدیقی نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد دراصل انسانی حقوق کی پامالی کی بد ترین شکل ہے اور حالیہ دنوں میں فلسطین میں خواتین اور بچوں پر بے رحمانہ کیمیکل ہتھیاروں کے حملوں کے ذریعے قتل عام انسانی حقوق کے عالمی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم، آواز فاونڈیشن کے اشتراک سے خواتین و بچوں پر تشدد کے خاتمے اور عالمی یوم حقوق انسانی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ آج ہمارے معاشرے سمیت دنیا بھر میں خواتین سمیت بچوں کیلیے سازگار ماحول کا قیام کسی چیلنج سے کم نہیں انسانی حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہم عدم برداشت کے ماحول میں حقوق کی فراہمی میں یکسر گراوٹ کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں خاص کر خواتین اور بچے ،بچیوں کیلئے تشدد سے پاک ماحول کی فراہمی میں علاقائی سطح سے لیکر عالمی سطح پر ناکام نظر آرہے ہیں حسکی موجودہ ڈیجیٹل دنیا میں اگر عالمی سطح پر دیکھا جائے تو اس وقت فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بر بریت کے واضع ثبوت ہیں اور اگر ہم اپنے علاقائی تناظر میں جائیں تو خواتین اور بچوں پر تشدد کی مختلف اقسام انسانیت کا منہ چڑا رہی ہیں ان حالات میں جہاں عالمی اداروں کو لواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا ۔