چائنا نمک کے استعمال، گودام میں گندگی پر بھاری جرمانے

چائنا نمک کے استعمال، گودام میں گندگی پر بھاری جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 17 کسی ملتان میں گرائنڈنگ یونٹ کو چائنہ نمک کا استعمال کرنے ، سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 25 ہزار روپے جبکہ 17 کسی ملتان میں محلول میں مردہ حشرات پائے جانے ، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر سنیکس یونٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ اسی طرح بوسن روڈ ملتان پر واقع 2 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری مشروبات اور چائنہ نمک فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ اس کے علاؤہ موسیٰ پاک ملتان میں گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے ، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی ہونے پر بیکری کو 15 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ مزید چوک کمہاراں میں میٹ شاپ کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے ، فریزر میں گندگی پائے جانے پر 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں گرین سٹی میاں چنوں میں 2 سویٹس یونٹس کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے ، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 20 ہزار روپے کے جرمانے کر دیئے گئے ۔ علاؤ ازیں ملتان روڈ وہاڑی میں ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر پان شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں