ن لیگ ووٹ کو عزت دے آئین پامال نہ کرے ، رضوان عالم

ن لیگ ووٹ کو عزت دے آئین پامال نہ کرے ، رضوان عالم

ملتان(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، نوید عامر جیوا، سٹی صدر ملک نسیم لابر،رائو ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، خواجہ عمران،ملک ندیم اختر نے کہا ہے کہ 8 فروری الیکشن کا دن ہے اس روز پاکستانی قوم الیکشن موڈ میں چلی جائیگی، خواہش اور درخواست ہے۔

 کہ یہ الیکشن متنازعہ نہ ہوں،ملک کو جو مسائل اور چیلنجز ہیں ان سے کمزور حکومت نبرد آزما نہیں ہو سکتی، مسلم لیگ ن کی طرف سے اشارے کنایوں میں باتیں اس کے لیے نقصان دہ ہونگی،اب ووٹر بدل چکا ہے ،الیکشن کے سوا کوئی چارہ کار نہیں،غیر ذمہ دارانہ بیان کسی صورت نہیں آنا چاہیے ۔ ہم الیکشن کمشن اور دیگر اداروں کو متنازعہ بنائیں گے تو کس کی خدمت کرینگے ،یہ واحد ملک ہے جہاں نگراں حکومت ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی۔پی پی 18ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ن لیگ کو چاہیے کہ بوٹ کے بجائے ووٹ سے عزت کرائیں، آئین کی پامالی نہ کریں،پیپلزپارٹی ملک میں مزدوروں، کسانوں، تاجروں، صنعتکاروں، سرکاری ملازمین سمیت تمام طبقات کا تحفظ چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی واحد جمہوری لیڈر ہیں جو اس وقت ملک و قوم کی ترقی و فلاح کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں