ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
ملتان( کرائم رپورٹر) پولیس تھانہ مخدوم رشید کی کارروائی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار، ملزم وقاص نے 15 پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی۔
ملزم نے 15 پر بتایا کہ سٹیڈیم چوک میں موجود ہوں اورمیرے ساتھ 13 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی موقع پر موجود اہل علاقہ سے دریافت کرنے پر واردات کی تصدیق نہ ہوسکی۔ معاملہ لین دین کا پایا گیا پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے من گھڑت وقوعے کی جھوٹی کال پر ملزم کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔