میں کبھی’’ لوٹا‘‘ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتی:زرتاج گل

 میں کبھی’’ لوٹا‘‘ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتی:زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈیرہ غازیخان کے حلقہ این اے 185 سے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اس لیے آئندہ حکومت سازی میں میری پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کی پابند رہوں گی اور مجھے تو عوام نے ووٹ بھی پارٹی کی امانت سمجھ کر دیا ہے۔،

 اس لیے میں کبھی بھی’’ لوٹا‘‘ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتی اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والے مختلف وفود اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر حلقوں کی طرح میرا رزلٹ بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی مگر میری 62 ہزار ووٹوں کی سبقت کو ہار میں بدلنا انتظامیہ اور آر اوز کے بس میں نہیں تھا کیونکہ ایک تو میرے پاس سب حلقوں کے فارم 45 موجود تھے اور دوسرا میرے ووٹوں پر عوام نے سڑکوں پر نکل کر پہرہ دیا محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی عوام نے میرا اس لئے ساتھ دیا کیونکہ میرا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے انھوں نے کہا کہ سات گھنٹے تک مجھے آراوز آفس تک نہیں جانے دیا گیا لیکن میں اپنے حق سچ کے موقف پر ڈٹی رہی کہ میں اپنا رزلٹ لے کر جاؤں گی کیونکہ میں اپنا حق لینا جانتی ہوں انہوں نے کہا ڈیرہ غازیخان کے دیگر حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جان بوجھ کر ہرا دیا گیا اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں