شہید کانسٹیبل شہریار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید کانسٹیبل شہریار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے شہید کانسٹیبل شہریار کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نماز جنازہ میں آر پی او ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود، بریگیڈئیر زاہد مرتضیٰ، ڈی پی او احمد محی الدین، ڈپٹی کمشنر شاہد زمان،ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی محمد جاوید خان سمیت رینجرز و سی ٹی ڈی کے افسران، شہید کے لواحقین، پولیس افسران و اہلکاران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور دیگر افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی،آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔

 جنازہ میں شریک دیگرافسران نے شہید کی جرات اور بہادری پر شہید کو خراج تحسین پیش کیا پولیس لائن کے بعد شہید کانسٹیبل شہر یار کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر اس کا نماز جنازہ اس کے آبائی گھر علاقہ تھانہ کالا گجانی پٹرول پمپ پر بھی ادا کر دیا گیانماز جنازہ میں ڈی ایس پی سرکل صدر حماد نبی، لواحقین شہید، پولیس آفیسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی شہید شہریار کے جسد خاکی کو اس کے آبائی قبرستان علاقہ تھانہ کالا میں سپرد خاک کر دیا گیاڈی ایس پی سرکل صدر حماد نبی اور دیگر پولیس آفیسران نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے شہید کانسٹیبل شہریار نے سوگواران میں بیوی اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں