ایئرپورٹ ملازم کی ایمانداری جیولری باکس مسافروں کے حوالے

ایئرپورٹ ملازم کی ایمانداری جیولری باکس مسافروں کے حوالے

ملتان (وقائع نگار خصوصی، لیڈی رپورٹر)ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پورٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔۔

 پورٹر یاسر کو بین الاقوامی بریفنگ ایریا سے سوا ایک بجے جیولری باکس ملا ،اس وقت گلف ائیر جی ایف 789 کی ملتان بحرین پرواز کی بریفنگ جاری تھی تاہم پورٹر یاسر نے فوری طور پر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو اطلاع دی ۔ڈی ٹی ایم نے سی سی ٹی وی کی مدد سے تقریباً پچیس منٹ میں اصل مالک کا سراغ لگایا اور تقریباً 01:55 منٹ پر تصدیق کے بعد جیولری باکس مسافروں کے حوالے کر دیا، باکس میں موجود جیولری کی مالیت پانچ لاکھ دس ہزار روپے تھی۔ مسافروں نے ایئرپورٹ اہلکاروں بالخصوص یاسر کی ایمانداری کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں