ملتان میں محکمہ صحت کے منصوبے نامکمل ، مریض خوار

ملتان میں محکمہ صحت کے منصوبے نامکمل ، مریض خوار

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے۔۔

 ہسپتال مکمل نہ ہوسکے ۔ نشتر ہسپتال فیز 2 ، کارڈیالوجی ہسپتال توسیعی بلاک تاحال فعال نہ ہوسکے جبکہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال بھی تاخیر کا شکار ہے تاہم حکومتی عدم توجہ کے باعث ملتان میں شروع ہونے والے صحت کے بیشتر منصوبے تاحال نامکمل ہیں۔جسکی وجہ سے نشتر ہسپتال اور کارڈیالوجی ہسپتال سینکڑوں اضافی مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر بوجھ برداشت کر ر ہے ہیں، 4 ارب سے زائد کی رقم سے بننے والا 220 بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا میگا پروجیکٹ مسلسل تاخیر کا شکار ہے ۔نشتر ہسپتال ملتان سے مریضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے 10 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرکے نشتر ٹو تعمیر کیا گیا تاہم 4 سال بعد بھی یہ منصوبہ مکمل طور پر فعال نہیں کیا جا سکا۔ کارڈیالوجی ہسپتال کے 8 سال سے زیر تعمیر توسیعی بلاک کیلئے بھی سٹاف تعینات نہیں کیا جاسکا جبکہ 110 بیڈز کے بلڈ ڈیزیزز سینٹر اور آئی کیئر ہسپتال کے منصوبے اعلانات سے آگے نہ بڑھے ۔شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع تو کیے گئے تاہم مقررہ وقت پر مکمل نہ ہونے کے باعث مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں جس کا انھوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں