دس جواری رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤ پر لگی رقم برآمد

دس جواری رنگے ہاتھوں  گرفتار،داؤ پر لگی رقم برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت 10 جواریوں ۔۔

کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں پر عرفان، شان، حسن، زاہد، سلمان وغیرہ سمیت 10 افراد بیلئرڈپر جوا کھیل رہے تھے جن کو داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم سمیت موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں