سٹیج ڈرامہ ’’گڈ ویری گڈ‘‘ کے کامیڈین طے شدہ معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

سٹیج ڈرامہ ’’گڈ ویری گڈ‘‘ کے کامیڈین  طے شدہ معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

ملتان(وقائع نگارخصوصی)سٹارلٹ تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ \"گڈ ویری گڈ\" میں کام کرنے والے کامیڈین طے شدہ۔۔

 معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے ۔انہوں نے تھیٹر انتظامیہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیہاڑی دار فنکار ہیں اور اس معاوضے سے ان کے گھر کا چولہا جلتا ہے اور طے شدہ معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھر کا بجٹ شدید متاثر ہے اور وہ مالی مسائل کی وجہ سے ذہنی اذیت سے دوچار ہیں لہذا ان کا طے شدہ معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر وہ ڈرامہ چھوڑ کر چلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں