اے آئی جی کا اردل روم، 24 ملازمین کی اپیلوں پر احکامات

اے آئی جی کا اردل روم، 24 ملازمین کی اپیلوں پر احکامات

ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے اردل روم کے موقع پر جنوبی پنجاب کے ملازمین کی اپیلوں کو ۔۔

ویڈیو لنک کے ذریعے سنا اورملازمین سے خطاب میں کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ترقی کا عمل ہی استعداد کار اور فورس کے مورال کو بلند کرنیکا ذریعہ ہے ،جنوبی پنجاب کے 24ملازمین کی محکمانہ اپیلوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلے کئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے دفتری سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر پینڈنگ اپیلوں کے ڈسپوزل اور ملازمین کے کیریئر سے متعلق معاملات کو نمٹانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں