معاشی استحکام کیلئے خواتین کردار ادا کریں، طاہرہ انجم

معاشی استحکام کیلئے خواتین کردار ادا کریں، طاہرہ انجم

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ۔۔

محنتی جفاکش اور صلاحییتوں سے مالا مال ہیں ،ہماری خواتین کھیتوں میں کام کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ، خواتین گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی میدان میں نکلیں اور خاندان و ملک کو معاشی طور پر بھی مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ملتان برانچ کی جانب سے حنا چغتائی اور عروج احمد کی میزبانی میں قومی دن برائے خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پروین نیاز،شبانہ حمید قریشی،مس نغمہ، مس فاطمہ،تانیہ عابدی، رباب، وجیہہ، فرحانہ، عائشہ صدیق،یاسمین اکرم دیگر نے شرکت کی ۔تقریب میں خواتین کو گجرے بھی پہنائے گئے اور خواتین کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ تانیہ عابدی اور رباب نے اپنا اپنا کلام پیش کیا جبکہ طاہرہ نجم اورپروین نیاز نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کو خودمختار بنا کر معاشرتی مسائل کم کئے جا سکتے ہیں ،انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین اس حوالہ سے اپنا کردار اد اکررہی ہے۔ ،انشاء اللہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی پر مشتمل خواتین جب معاشی استحکام کے لیے کام کریں گی تو بہتری آئے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں