چیف لائبریرین زکریا یونیورسٹی فضل الٰہی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چیف لائبریرین زکریا یونیورسٹی فضل  الٰہی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے چیف لائبریرین فضل الٰہی کے ریٹائر ڈ ہونے پر ان کے اعزاز میں۔۔

 آفیسر زایسوسی ایشن نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پراجیکٹ انجینئر عمران شیخ ، خلیل احمد کھور، رانا جنگ شیر، چودھری زاہد ودیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فضل الٰہی نے اپنے کیئریر کا شاندار اختتام کیا ہے۔ انہوں نے شفاف انداز میں ملازمت کی اور باعزت ریٹائرڈ ہوئے ، ہماری دعائیں ہیں کہ وہ باقی ماندہ زندگی بھی خوش وخرم رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں