عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ شروع

عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ شروع

ملتان(خبرنگارخصوصی)عازمین حج کے لئے تربیتی ورکشاپس کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا، وزیر مذہبی امور انیق احمد نے۔۔

 حج تربیتی ورکشاپس کا افتتاح کر دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں دو مراحل میں حج کی تربیت فراہم کی جائے ئے گی۔ عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازمی ہوگی، نئے تربیتی نصاب میں مناسک حج کے ساتھ انتظامی امور پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام 7 حاجی کیمپوں کے ذریعے ضلعی سطح پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تربیت کا پہلا مرحلہ رمضان المبارک سے قبل ختم ہوجائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا اور حاجی کیمپوں میں آخری حج پرواز کی روانگی تک تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں