مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے پردکاندار کے خلاف مقدمہ

مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے  پردکاندار کے خلاف مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے کے الزام میں ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ جلیل آباد کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ عزیز ہوٹل شیر شاہ روڈ کے قریب کاندار عمران کو چیک کیا تو وہ شہریوں کو مہنگے داموں آٹا فروخت کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں