دعوت اسلامی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے تحت سالانہ امتحانات شروع

دعوت اسلامی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس  کے تحت سالانہ امتحانات شروع

ملتان(خبرنگارخصوصی)دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے تحت پاکستان میں سالانہ امتحانات 2024 کا آغاز 12 فروری سے ہو گیا ہے ۔

کنزالمدارس بورڈ کے تحت طلبا و طالبات کے ملک بھر میں 665 امتحانی سنٹر بنائے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں 3ہزار 635 اساتذہ نگرانی پر مامور ہوں گے ۔ کنزالمدارس بورڈ کے تحت کم و بیش 1 لاکھ 12 ہزار طلبا و طالبات امتحان دیں گے ، طلبا و طالبات ناظرہ قرآن پاک، تحفیظ القرآن، تجوید قرأت کے امتحان دیں گے ۔ درس نظامی، تخصصات کلیۃ الشریعہ اور شارٹ کورسز کے امتحان بھی کنزالمدارس بورڈ کے زیر انتظام منعقد ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں