پی ٹی آئی رہنما عرفان انصاری کا ووٹرز سے اظہار تشکر

پی ٹی آئی رہنما عرفان انصاری  کا ووٹرز سے اظہار تشکر

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر )تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عرفان انصاری نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔

کہ ضلع کوٹ ادو کے بزرگوں ،نوجوانوں سمیت خواتین ووٹرز کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پولنگ والے دن اپنے امیدواروں اور عمران خان کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدوار کی ٹرانسپورٹ کا انتظار نہیں کیا بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت جوق درجوق اپنے اپنے پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ کر اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کیا اور اس کی رکھوالی کیلئے بھی جدوجہد جاری رکھی ، عوام نے قیدی نمبر 804 سے محبت کا ثبوت اپنے قیمتی ووٹ سے دیکر ضلع بھر میں کامیابی کی نئی مثال قائم کردی، خاص طور پہ ضلع کوٹ ادو تحریک انصاف کی عہدیدار خواتین میڈم سلیم اختر ،عائشہ مبین گورمانی ، ثنا حمیرا یونس ،آسیہ عرفان انصاری ،ایمان چودھری اور خصوصاً رابعہ ملک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں