فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں  خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

بورے والا (نمائندہ دنیا)فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔۔

 واقعات تھانہ صدر اور تھانہ فتح شاہ کی حدود میں پیش ا ٓ ئے ۔تفصیل کے مطابق شادی سے انکار پر نوجوان نے خاتون پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ،نواحی گاؤں 257ای بی کی رہائشی (ش)اپنی والدہ سے ملنے کیلئے 265ای بی گئی تو اسی گاؤں کے رہائشی وقا ر نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا وجہ عناد یہ بتائی جا تی ہے کہ زخمی خا تون نے ملزم سے شادی سے انکار کیا تھا جس کی رنج پر اس نے فائرنگ کی ۔دوسرے واقعہ میں نواحی علاقہ 447ای بی کا رہائشی اجمل شیخ کسی کام کی غرض سے تھانہ فتح شاہ کی حدود چھٹا میل کے قریب جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں ا ٓکر اجمل زخمی ہو گیا ۔ دونوں واقعات میں سرکل پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں