پی پی 222،دوبارہ گنتی پرآزاد امیدوار پھر فاتح

پی پی 222،دوبارہ گنتی پرآزاد امیدوار پھر فاتح

سکندرآباد (نامہ نگار )حلقہ پی پی 222 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا طاہر شبیر کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے عمل میں۔۔

 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں ایاز احمد بودلہ پھر بازی لے گئے ، دوبارہ گنتی میں 50 ووٹ زائد ہو گئے ۔نو منتخب ایم پی اے میاں ایاز احمد بودلہ نے اللہ ہو چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں، وکلاء اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجاع آباد کے عوام نے بڑے سیاسی برج گرا دیے ہیں ،شجاع آباد کے عوام خصوصاً نوجوان باشعور ہیں ،انہوں نے پرانے طرزِ سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے ،عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ،میں اس پر پورا اتروں گا ،عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ،بار ایسوسی ایشن شجاع آباد اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ڈٹ کر میرے ساتھ کھڑے رہے ،مقامی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں ایاز احمد بودلہ نے 30579 ووٹ حاصل کر کے فتح اپنے نام کی تھی جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا طاہر شبیر 28702 دوسرے نمبر پر رہے تھے ،دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رانا طاہر شبیر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس پر دوبارہ گنتی کا عمل شروع کیا گیا لگاتار 8 گھنٹے تک گنتی کا عمل جاری رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں