دھاندلی زدہ انتخابات سے الیکشن کمیشن بے نقاب ، صفدر ہاشمی

دھاندلی زدہ انتخابات سے الیکشن کمیشن بے نقاب ، صفدر ہاشمی

ملتان(خبرنگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ الیکشن نے الیکشن کمیشن کو بے نقاب کردیا۔

حافظ نعیم الرحمن کی جرات اور حق گوئی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی دھاندلی زدہ الیکشن میں شکست کے باوجود پرعزم ہے ۔ ہم اس ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شخص کے لیے عزت ہو۔ اس الیکشن سے ایک مرتبہ پھر تمام ادارے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے حلقوں میں واضح رزلٹس ہیں کہ جماعت اسلامی جیتی ہوئی ہے جبکہ کراچی میں پانچویں نمبر کی پارٹی کو فاتح بنایا گیا۔ پورے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا گیا حقیقی نتائج کو تبدیل کرکے سپر لاڈلے کو لانے کی کوشس کی جارہی ہے جسے جماعت اسلامی قبول نہیں کرتی۔ جماعت اسلامی ملتان بھی جلد اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں