نجی کالج بند نہ کرنے پرغنڈوں کا پرنسپل،طلبہ پرتشدد،فائرنگ

نجی کالج بند نہ کرنے پرغنڈوں کا پرنسپل،طلبہ پرتشدد،فائرنگ

سکندرآباد(نامہ نگار)موضع کھاکھی پنجانی میں نجی کالج بند نہ کرنے پر غنڈوں کا پرنسپل اور طلبہ پر ڈنڈوں سے تشدد ۔۔

،ہوائی فائرنگ ،علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا،کالج کے طلبا وطالبات خوف کے مارے گھروں کوبھاگ گئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز موضع کھاکھی پنجانی میں نجی کالج بند کرانے کے لیے نامعلوم غنڈوں نے کالج کے پرنسپل اور طالب علموں کو ڈنڈوں سوٹوں سے سرعام تشددکا نشانہ بنایا،خوف وہراس پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ،خوف کے مارے طلبا وطالبات گھروں کو بھاگ گئے ،اہل علاقہ پرنسپل اور طلبہ پر تشدد ہوتا دیکھتے رہے ،کسی نے انہیں غنڈوں سے بچانے کی ہمت نہیں کی۔ کالج پرنسپل ملک نعیم نے کہاکہ کھاکھی پنجانی کے نامعلوم غنڈے چاہتے ہیں کہ علاقے کے بچے تعلیم حاصل نہ کریں جس کی وجہ سے انہوں نے مجھے اور میرے طالب علموں کو تشددکا نشانہ بنا یا ۔انہوں نے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دے دی اور نگران و زیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ایسے تعلیم دشمن غنڈہ گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں