پورے حلقہ کا ایم پی اے ہوں کسی کا مخالف نہیں :عون حمید

پورے حلقہ کا ایم پی اے ہوں کسی کا مخالف نہیں :عون حمید

مونڈکا (نامہ نگار ) پورے حلقہ کا ایم پی اے ہوں کسی کا مخالف نہیں، میرے دروازے کھلے ہیں عوام بلا تفریق مسائل بتا ئیں۔۔

 حل کرنے کے محنت کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے حلقہ پی پی 271سردار عون حمید ڈوگر نے حلقہ بھر سے آئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس سے کہ کہاں سے جیتا کہاں سے ہارا پورے حلقہ کا ایم پی اے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوا ہوں اور حلقہ کی تعمیرو ترقی کے لئے اپنی پوری صلاحیتیں صرف کروں گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب وہ ایم پی اے حلقہ پی پی 271ہیں عوام کی بلاتفریق خدمت کرنا اور عوام کے مسائل بلا تفریق حل کرنا فرائض منصبی ہیں میرے دروازے حلقہ کے عوام کے لئے بلا تفریق کھلے ہیں اجتماعی عوامی مسائل کی نشاندہی کریں خلوص نیت سے مسائل حل کروں گا وفود میں حاجی رانا محمد یوسف صدر مرکزی انجمن تاجران شاہجمال ،رانا محمد ساجد صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن شاہجمال،ملک محمد یوسف ریاض ارائیں،رانا محمد عامر حمید ایڈووکیٹ ،رانا محمد علی افضل،رانا شانی،چوہدری ذیشان گجر و دیگر شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں