خانیوال، زائد المیعاد پاپڑ ٹافیاں ،مضر صحت جوس فروخت

خانیوال، زائد المیعاد پاپڑ  ٹافیاں ،مضر صحت جوس فروخت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)دکانوں پر زائد المیعاد پاپڑ، ٹافیاں اور مضر صحت جوس کی فروخت ، بچے مضر صحت اشیاء کھانے ۔۔

سے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، ضلعی انتظامیہ کی خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی حدود جسونت نگر، غریب آباد، احمد نگر، ملکہ آباد، جسونت نگر، احمد نگر، سمیت دیگر مقامات پر دکاندارپیسوں کے لالچ میں خراب اشیاء زائد المیعاد بسکٹ، چاکلیٹ، ٹافیاں اور دیگر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جبکہ ان اشیاء میں مضر صحت کیمیکل اور ٹاٹری کا بھی بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ، ان اشیاء کو کھانے سے متعدد بچے معدے اور جگر کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔ خانیوال شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم کریانہ، جنرل اور مرچنٹ کی دکانوں پر زائد المیعاد اشیاء کی فروخت کا کارروبار طول پکڑ چکا ہے ، اشیاء خورونوش کی ناقص فروخت پر ضلعی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں