ڈپٹی کمشنر کی الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے آراوز سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر کی الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے آراوز سے ملاقات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی حالیہ الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے آراوز سے خصوصی ملاقات ہوئی ۔۔

، ڈپٹی کمشنر نے پر امن اور الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق الیکشن پر تعریفی کلمات ادا کئے اورکہا کہ آراوز اور تمام سٹاف کی مسلسل اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ڈیوٹی قابل تعریف ہے ضلع بھر میں حالیہ الیکشن میں تمام افسران اور سٹاف نے اپنی کارکردگی کو احسن طریقے سے سر انجام دیا اور الیکشن کو مکمل کرانے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے فیلڈ اور ڈپٹی کمشنر آفس،کنٹرول روم میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ڈیوٹی دیکر الیکشن کے انعقاد میں اپنی محنت اور حصہ ملا کر بہترین کارکردگی کرنے والے تمام سٹاف اور ڈپٹی کمشنر آفس،کنٹرعل روم میں مسلسل ڈیوٹی دینے والے سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بہتری اور عملی سہولیات کے لئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کررہی ہے تمام ذمہ دار آفسران اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور مجموعی طور پر محکمانہ امور کے ساتھ ساتھ شہر کی بہتری کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں