لیڈ ختم کر کے ن لیگ کا امیدوار جتوایا گیا :نوابزادہ افتخار

 لیڈ ختم کر کے ن لیگ کا امیدوار جتوایا گیا :نوابزادہ افتخار

ماہڑہ،مونڈکا( نامہ نگار ) ہمارے صوبائی امیدوار کو دھاندلی سے ہرایا گیا عدالت جارہے ہیں ہزاروں کی لیڈ ختم کر کے ن لیگ کا امیدوار جتوایا گیا۔۔

، نو منتخب ایم این اے نوابزادہ افتخار نے مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی دھرنا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے ،حلقہ پی پی 271کے امیدوار پیپلز پارٹی سید جمیل شاہ بخاری نے بتایا کہ وہ فارم 45کے مطابق سب سے آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے سردار عون حمید ڈوگر تیسرے نمبر پر تھے آر او آفس میں رزلٹ روک کر خود ساختہ رزلٹ بنا کر انہیں ہرا دیا گیا جس پر انہوں نے اڈا دانڑیں کے مقام پر جتوئی روڈ شاہجمال بند کر کے احتجاجی دھرنا شروع کر دیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا دریں اثنا اپنی رہائش گاہ خانگڑھ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں اہل علاقہ کا بے حد مشکور ہوں جہنوں نے مجھے ووٹ اور سپورٹ کیا حلقہ این اے 176 کی عوام نوجوان ,بچے ,ماؤں ,بہنوں بزرگوں اور دوستوں اور اسپیشل سوشل میڈیا ٹیم کا تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی محنت لگن اور جوش قابل دید تھا میں نے دوسری بار الیکشن میں حصہ لیا اور میری ایک ماہ کی مہم میں آپ نے مجھے محبت سے نوازا آپ سب کے اعتماد اور تعاون سے اللہ پاک نے مجھے عزت بخشی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں