انسداد پولیو مہم،خانیوال میں ہدف 6لاکھ14ہزار789مقرر

انسداد پولیو مہم،خانیوال میں ہدف 6لاکھ14ہزار789مقرر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت سال2024 کی دوسری انسداد پولیو مہم۔۔

 جو 26 فروری سے شروع ہوگی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، قطرے پلانے کا ہدف بڑھا کر 6لاکھ 14 ہزار 789 کردیا ،مہم کیلئے مائیکرو پلان،ٹیموں کی ٹرننگ سمیت دیگر تیاریاں مہم سے قبل مکمل کرنیکی ہدایت جاری کیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مجید بھٹی، نمائندہ ڈبلییو ایچ او کی مائیکرو پلان بارے بریفنگ دی ۔اجلاس میں محکمہ صحت،تعلیم و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے کہا کہ انسداد پولیو مہم سے قبل قطروں کی افادیات بارے مہم چلائی جائے ،پولیو ویکسین کے دو قطرے بچوں کیلئے ضروری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں