ڈی پی او خانیوال کا پرامن الیکشن پر جوانوں کوخراج تحسین

ڈی پی او خانیوال کا پرامن الیکشن پر جوانوں کوخراج تحسین

خانیوال ،کچہ کھوہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس کی جانب ۔۔

سے عام الیکشن 2024 میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور محکمہ کے وقار کی سربلندی کے لیے ضلع کے تمام پولیس افسروں و ملازمین نے ان تھک محنت کی اور اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری سے ادا کیے اور ساتھ ہی ساتھ پاک آرمی اور دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کے افسروں اور جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں، میں پولنگ ڈے پر فرائض منصبی ادا کرنیوالے پولیس افسروں، جوانوں اور ملازمین کو شاباش دیتا ہوں جن کی انتھک محنت سے پولنگ کا عمل پرامن انداز میں سر انجام پایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہترین فرائض منصبی اداکرنیوالے پولیس افسروں و ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹ و کیش ایوارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پولیس افسروں و جوانوں نے ڈی پی او خانیوال کی جانب سے دی جانیوالی عزت اور ستائش پر شکریہ اداکیا اور آئندہ بھی اسی جذبہ سے شہریو ں کے جان ومال کی حفاظت اور پولیس کے وقار کی بلندی کا عزم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں