میپکو رننگ ، ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلا ف بلا امتیاز آپریشن کی ہدایت

میپکو رننگ ، ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلا ف بلا امتیاز آپریشن کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکومحمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ ایس ڈی اوز ریکوری ٹیموں کے ہمراہ رننگ اور۔۔

 ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کریں اور ماہانہ بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کی بجلی فوری منقطع کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان سرکل کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے اور کنکشن منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارکر قبضہ میں لئے جائیں ۔ گھریلو، کمرشل اور صنعتی ڈیفالٹرز کے خلاف بھی بلارعایت کارروائی کی جائے اور ریکوری کے مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ ریکوری آپریشن کی نگرانی کی جائے اور ریکوری پر مامور ٹیموں سے روزانہ رپورٹ لی جائے ۔ ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں اور ایس ڈی اوز کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے ۔ انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مقدمات کا اندراج کرواکر گرفتاریاں بھی کی جائیں ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکورحیم یار خان سرکل ملک خورشید احمد نے چیف انجینئر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سرکاری اداروں /محکموں سمیت پرائیویٹ صارفین سے رننگ بلوں اور سابقہ بقایاجات وصول کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔ نادہندہ صارفین کے خلاف بغیر کسی رعایت کے کاروائی کی جارہی ہے۔ ریکوری سٹاف کو روزانہ بیج وائز فہرستیں فراہم کی جارہی ہیں اور رپورٹ لی جارہی ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمرشل منیجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل، تمام ڈویژنل ، ریونیو اور سب ڈویژنل افسران بھی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں