پرامن الیکشن،سرائیکستان نوجوان تحریک کا فو ج کے حق میں مظاہرہ

پرامن الیکشن،سرائیکستان نوجوان تحریک کا فو ج کے حق میں مظاہرہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)سرائیکستان نوجوان تحریک نے پر امن اور شفاف انتخابات کرانے پر پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا اور ۔۔

خراج تحسین پیش کیا۔ کارکنان نے چوک کمہارانوالہ پر پاک فوج زندہ باد، جمہوریت زندہ باد نعرے لگائے ۔ اس موقع پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات، ضلعی صدر ملک سلیم بوسن، صدر کسان ونگ ملک عرفان بھٹی، تحصیل صدر عاشق خان بلوچ، ریاض بٹ اور رانا نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاک فوج کی کوششوں سے ملک میں پر امن اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں جس پر پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنا فرض نبھا دیا ہے اب سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل بیٹھ کر جمہوری نظام حکومت بنائیں اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے باہر نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت کے لیے مہنگائی اور بیروزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے اگر حکومت نے مہنگائی کم نہ کی اور سرائیکی وسیب کے نوجوانوں کو روزگار نہ دیا تو سرائیکستان نوجوان تحریک بھر پور احتجاجی تحریک چلائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں